معروف اداکارہ نائلہ جعفری کی حالت تشویش ناک، ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 مارچ 2017 19:26

معروف اداکارہ نائلہ جعفری کی حالت تشویش ناک، ہسپتال منتقل
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ2017ء) معروف اداکارہ نائلہ جعفری کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں لیاقت ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کو حالت تشویش ناک ہونے کے باعث کراچی کے لیاقت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اداکارہ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ کینسر کے آخری اسٹیج پر ہیں۔

وقت اشاعت : 31/03/2017 - 19:26:31