امیتابھ بچن کی زندگی دلچسپ ہی نہیں پرکشش بھی ہے‘سوناکشی سنہا

جمعرات 13 اپریل 2017 17:46

امیتابھ بچن کی زندگی دلچسپ ہی نہیں پرکشش بھی ہے‘سوناکشی سنہا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء)بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ حقیقی زندگی میں ایک صحافی کے طور پر انھیں سپر اسٹار امیتابھ بچن کے بارے میں بہت کچھ جاننے کی خواہش ہے۔’’دبنگ‘‘ جیسی فلم سے اپنی اداکاری کی اننگز کا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی آنیوالے اگلی فلم ’’نور‘‘ میں صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو 21اپریل کو ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ امیتابھ بچن کی زندگی دلچسپ ہی نہیں پرکشش بھی ہے تو میں بطور صحافی ان کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہوں گی۔سوناکشی کو فلم’’نور‘‘ میں امیتابھ بچن تو نہیں لیکن سنی لیونی کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا ہے۔اس انٹرویو کے لیے صحافی کے کردار کے طور پر سوناکشی کو سنی لیونی کا گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ سنی لیونی بہت اچھی اور پیاری انسان ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ سنی نے ان کی فلم میں ایک مہمان اداکار کا کردار ادا کیا ہے۔فلموں میں سلمان خان اور اکشے کمار جیسے معروف اداکاروں کے ساتھ رومانس کرنے کے بعد سوناکشی نے ہم عمر اداکاروں کی طرف رخ کیا اور’’لٹیرا‘‘، ’’ آر راج کمار‘‘ اور’’تیور‘‘ جیسی فلمیں بھی کی ہیں۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 17:46:37