ویوو V50 Lite سمارٹ فون جلد ہی پاکستان میں پیش کیا جائے گا
ہفتہ 5 اپریل 2025 18:13

ویوو V50 Lite میں ممکنہ طور پر 6500mAh BlueVolt Battery دی جا رہی ہے جو 90W FlashCharge کے ساتھ کچھ ہی دیر میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ طاقتور ڈیوائس محض 7.79mm پتلا ہو گا، جو اسے سمارٹ اور سٹائلش بناتا ہے۔ MediaTek Dimensity 6300 (5G) یا Snapdragon 685 (4G) پروسیسر کے ساتھ، یہ فون گیمنگ، ملٹی ٹاسکنگ اور فاسٹ کنیکٹیویٹی میں ایک نیا معیار قائم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، Comprehensive Cushioning Structure, SGS 5-Star Drop Resistance، اور Military-Grade Certification جیسی خصوصیات اسے مزید پائیدار بنا سکتی ہیں، جبکہ IP65 Water & Dust Resistance اسے ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے۔
(جاری ہے)
ویوو V50 Lite محض 7.79mm پتلے ڈیزائن کے ساتھ ایک شاندار سمارٹ فون ثابت ہونے جا رہا ہے، جو بڑی بیٹری اور امیجنگ اپگریڈز کے باوجود اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ سلم ہوگا۔ P-OLED ڈسپلے کے ساتھ یہ فون ایک شاندارتجربہ فراہم کرے گا جس میں پتلے بیزلز اسے اور بھی دلکش بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، 120Hz Ultra Vision AMOLED Punch-Hole Display اور SGS Low Blue Light Certification آنکھوں کی تھکاوٹ کو کم کرتے ہوئے سکرین استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنائیں گے، اور 1800-nit peak brightness کی خصوصیت سے یہ فون دھوپ میں بھی واضح اور روشن نظر آئے گا۔
ویوو V50 Lite میں 50MP Sony IMX882 Main Camera ہوگا، جس کے ساتھ Aura Light Portrait فیچر صارفین کو ہر شوٹ کے لیے سٹوڈیو جیسی روشنی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، 32MP کا فرنٹ کیمرہ اور AI Image Studio جیسے فیچرز، جیسے AI Erase اور AI Photo Enhance، صارفین کو بہترین سیلفیز اور تصویر کی ایڈجسٹمنٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔
شاندار بیٹری لائف، جدید امیجنگ اوردلکش ڈیزائن کی خصوصیات کے ساتھ،ویوو V50 Lite مکمل ڈیوائس ثابت ہو سکتا ہے، جس کا تمام ٹیکنالوجی کے شوقین افراد بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
Browse Latest Weather News in Urdu
مقبوضہ کشمیر، لوگوںکوشدید گرمی کے موسم میں پانی ، بجلی کی شدید قلت کا سامنا
5 آئی ٹی لیڈرز جنہوں نے پاکستان کی قسمت بدل دی
ٹیکنو Premier 5G Camon 40 اب پاکستان میں دستیاب
مزدور شہری اتحاد کا امن و امان کی بگڑتی صورتحال، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر ..
رقمی، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل اسلامک ریٹیل بینک بن گیا
ویوو Y29 کانیا GB 256 ورژن پاکستان میں دستیاب; طاقتور بیٹری، پائیدار ڈیزائن اور شاندار کارکردگی کے ساتھ
حواس باختہ ہندوستانیوں نے "ایپل" کمپنی کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی
ویوو Y29 اب پاکستان میں دستیاب، 6500 mAh BlueVoltبیٹری اور Anti-Drop Armor ڈیزائن
سعودی کمپنی ELM اور Abacus کنسلٹنگ کے وفد کا پی آئی ٹی بی کا دورہ، آئی سی ٹی اقدامات کا جائزہ
نوکیا فیچر فونز پر بڑی قیمتوں میں کمی — پاکستانی صارفین کے لیے خوشخبری
پاکستان میں ٹیمو کی آمد: آن لائن خریداری کیلئے کن باتوں کو جاننا ضروری ہے
6500mAh کی بڑی بیٹری، 90W فلیش چارج اور پرو کیمرہ کے ساتھ نیا vivo V50 Lite اب پاکستان میں دستیاب