ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 24 اپریل 2017 18:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش: پنجاب: مری37، راولپنڈی (چکلالہ21، شمس آباد16)، چکوال20، اسلام آباد (زیروپوائنٹ، بوکرہ17، گولڑہ16، سیدپور12)، اوکاڑہ11، سرگودھا (ائیرپورٹ11، سٹی06)، کامرہ05، لاہور04، ساہیوال02، سیالکوٹ، جھنگ، جوہرآباد01، کشمیر: مظفرآباد28، گڑھی دوپٹہ22، راولاکوٹ19، خیبرپختونخوا: کاکول22، بنوں21، بالاکوٹ20، مالم جبہ15، سیدو شریف09، کالام08، دیر06، رسالپور، چراٹ05، لوئر دیر04، پشاور01، گلگت بلتستان: استور، بگروٹ03، چلاس02، سکردو، ہنزہ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میرپورخاص، تربت، سکرنڈ، شہید بینظیرآباد، لسبیلا42، دادو، سکھر، روہڑی41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران اسلام آباد میں پولن کی تعداد 87فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu