مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں، آندھی چلنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی

منگل 23 اپریل 2024 17:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل)بدھ کی رات پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 27 اپریل کے درمیان بلوچستان میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق(آج) بدھ سی27 اپریل کے دوران کوئٹہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، نوشکی، پشین، ہرنائی، ڑوب، بارکھان، کوہلو اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبداللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ نوشکی، پشین، ہرنائی، بارکھان، گوادر، کیچ، آواران میں 26 اور 27 اپریل کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں جمعرات کی رات سے پیر تک بارش، ڑالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں، آندھی چلنے اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعہ سے پیر تک بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی