بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 24 سے 29 اپریل تک بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

منگل 23 اپریل 2024 00:42

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2024ء) بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 24 سے 29 اپریل تک بارشوں کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اپریل کے ماہ کا اختتام قریب آنے کے باوجود ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت کم رہنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوا ہے جس کی وجہ سے موسم گرم ہونے کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 24سے 29اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ خیبرپختونخواہ میں 25سے 29اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی بھی توقع ہے، اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں 24 سے 27 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 25اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، 26سے 29 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 24، سیدو شریف 16، کاکول 11، بالاکوٹ 2، منڈی بہائوالدین12، لیہ 10، جہلم 8، مری6، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، منگلا ایک، راولاکوٹ 7 ، گھڑی دوپٹہ 2 اور مظفرآباد ائیرپورٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 42 ،پڈ عیدن اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق