ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری،

6 افراد جاں بحق، ژوب میںبچے سمیت دو افراد سیلا بی ریلے میں بہہ گئے

بدھ 12 جولائی 2017 12:05

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری،
اسلام آباد / ژوب /گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) ملک بھر میں بارش نے تباہی مچا دی،خستہ حال دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ، ژوب میںبچے سمیت دو افراد سیلا بی ریلے میں بہہ گئے۔ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو کچھ علاقوں کیلئے رحمت او ر کچھ کیلئے آفت ثابت ہو رہی ہے ۔

گوجرانوالہ میں شدید بارش نے تباہی مچا دی ہے خستہ حال دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے علاقے ژوب میںبچے سمیت دو افراد سیلا بی ریلے میں بہہ گئے۔گجرات میں 138 ملی میڑ، گوجرانوالہ میں 106 اور سیالکوٹ میں 113 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہونے لگی۔

(جاری ہے)

کشمیر، اسلام آباد، مری، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں چھتیں ٹپکنے لگیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر، مردان اور کوئٹہ میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ مظفرآباد ، باغ، ہٹیاں، چناری، لیپہ، حویلی اور پونچھ کے ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔بارش کے بعد مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز