خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

پیر 29 اپریل 2024 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکم موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ پشاور ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی، چترال ، دیر ، مالاکنڈ ، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، بٹگرا م ، تورغر، کوہستان ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ،بنوں ، لکی مروت ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، کرم ، اورکزئی ، شمالی و جنوبی وزیرستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے ۔

جبکہ صوبے کے چند ایک مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

۔با رشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو حفاظتی اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش سید و شریف میں 41 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔ دیر میں 32، تیمر گرہ میں 30،پشاور میں 24 ، دروش میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 1 ، مالم جبہ میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

لاہور سمیت صو بہ  کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

لاہور سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

ملتان اور مضافات میں  ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

ملتان اور مضافات میں ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری