ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

پیر 29 اپریل 2024 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اوربالائی /وسطی پنجاب میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 76، کوٹلی 46، گڑھی دوپٹہ 37، مظفرآباد (سٹی 32، ایئرپورٹ 31)، گلگت بلتستان میں استور 49، چلاس 31، بگروٹ 21، اسکردو 13، بونجی، گلگت11، ہنزہ06، گوپس 03، خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 49، کالام 31، بالاکوٹ 26، پٹن 20، مالم جبہ، کاکول 18، چراٹ 11، دیر (بالائی 11، زیریں 08)، بنوں 10، میرکھانی، چترال 08،دروش06، پارا چنار، تخت بائی 05، باچا خان ایئرپورٹ، پشاور 02، پنجاب میں جہلم 38، مری 31، منڈی بہاالدین، منگلا 26، گوجرانوالہ 20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 12، سٹی 04)، اٹک 08، چکوال 06، جوہرآباد 05، اسلام آباد(ایئرپورٹ 03، زیرو پوائنٹ 02، بوکرہ، گولڑہ 01)، راولپنڈی (کچہری 03، چکلالہ 02، شمس آباد 02)، حافظ آباد 02، شیخوپورہ، بہاولنگر، فیصل آباداور نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور شہید بینظیر آبادمیں 41 جبکہ دادو، حیدر آباد اور کراچی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

لاہور سمیت صو بہ  کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

لاہور سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

ملتان اور مضافات میں  ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

ملتان اور مضافات میں ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری