موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہر عمر کے افراد نے اپنے لئے ہلکے پھلکے لباس کا انتخاب کرلیا

جمعرات 29 مارچ 2018 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہر عمر کے افراد نے اپنے لئے ہلکے پھلکے لباس کا انتخاب کرلیا ہے بالخصوص خواتین میں گرمیوں کے کپڑوںکی خریداری کی شرح بڑھ گئی ہے۔ بازاروں میں مختلف ورائٹی کے کپڑے فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں اور شہری دیدہ زیب اور رنگ برنگے خوبصورت لباس کی خریداری میں مصروف ہیں، بالخصوص خواتین لینن، لون، شیفون اور کاٹن کے کپڑوں میں دلچسپی لے رہی ہیں، مارکیٹ میں درآمدی کپڑا بھی باآسانی دستیاب ہے جو کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ برانڈڈ کپڑوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث متوسط طبقہ سستے کپڑے کی خریداری کو ترجیح دے رہا ہے۔

بڑے بڑے تجارتی مراکز کراچی کمپنی، آبپارہ، جناح سپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ، ایف ٹین مرکز سمیت دیگر تجارتی مراکز میں نت نئے ڈیزائنوں کے کپڑے فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین اور بچے اپنے پسندیدہ ملبوسات خریدتے نظر آتے ہیں، سپرمارکیٹ میں خریداری کے لئے آئی ایک خاتون انوشہ خان نے بتایا کہ موسم بدلتے ہی نئے کپڑوں کی خریداری خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور جیسے ہی موسم تبدیل ہوتا ہے خواتین کپڑوں کی خریداری کے لئے گھروں سے نکلتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ معروف برانڈ کے کپڑوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں جو متوسط طبقہ کے لوگ نہیں خرید سکتے۔ ایک دکاندار عبدالرزاق نے بتایا کہ کافی عرصہ سے اس کاروبار سے منسلک ہے اور ہر سال نئی ورائٹی کے کپڑے لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اوسط سوٹ کی قیمت1000 سے 3000 تک ہے جبکہ معروف برانڈ کے کپڑوں کی قیمتیں زیادہ ہیں، خواتین بالخصوص پھولدار کپڑے پسند کر رہی ہیں اس کے علاوہ بچے بھی اپنے لئے موسم گرما کے کپڑے بڑے شوق سے خرید رہے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..