اسلام آباد ،ْپنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش،

موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، پنجاب، ڑوب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی

پیر 16 اپریل 2018 15:17

اسلام آباد ،ْپنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ،ْ راولپنڈی، لاہور، ملتان،جہلم، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور جہلم میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، مانسہرہ، بٹگرام، ضلع لوئر دیر، دیر بالا، سوات اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ،ْ کوہستان اور تور غر میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں برسات ہوئی جبکہ نوشکی، چمن اور قریبی پہاڑوں پر بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع نوشکی اور قریبی پہاڑوں پر بارش کے باعث خیصارندی میں سیلابی ریلہ آگیا جس کے بعد شہر کا کلی شریف خان، کلی صاحبزادہ، کلی جمالدینی سمیت مختلف دیہات سے رابطہ منقطع ہوگیا۔کشمیر میں وادی نیلم کے اٹھ مقام سمیت شاردہ کیل، بالائی وادی نیلم، پیرنسوڑہ، جند روٹ، نکیال غربی، پیر کلنجر اور ترکنڈی کے گرد و نواح میں بارش اور پہاڑیوں پر برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، ڑوب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی اور اندرون سندھ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..