آئندہ مو ن سون کے دوران متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری پیشگی فلڈ فائٹنگ پلان تیار

جمعہ 8 جون 2018 16:49

فیصل آباد۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) آئندہ مو ن سون کے دوران متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری پیشگی فلڈ فائٹنگ پلان تیار اور تمام تر ضروری مشینری چالوحالت میں رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ واسا، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیزسمیت تمام متعلقہ سرکاری محکمے آئند ہ موسم برسات میں پیداہونے والی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے پیشگی حفاظتی ، تدارکی اقدامات مکمل رکھیں تاکہ دریائوں کی متوقع طغیانی اور ممکنہ غیر معمولی بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے کسی مشکل و پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے، فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ انہار کے حکام انتظامی افسرا ن کے ساتھ مل کر دریائوں کے حفاظتی بندوں کا مشترکہ معائنہ کریں گے اور اگر کسی جگہ پر حفاظتی بند کمزور پائے گئے تو وہاں فوری طور پر مرمت شروع کی جائیگی۔

Browse Latest Weather News in Urdu