ایبٹ آباد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،

کالج روڈ منڈیاں پر متعدد دکانوں میں پانی داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان جب پل پر پانی چڑھنے سے ٹریفک تین گھنٹے تک مسلسل بند رہی، طلباء و طالبات گھنٹوں گاڑیوں میں بیٹھنے کے بعد لیٹ سکول و کالج پہنچے

جمعہ 17 اگست 2018 14:45

ایبٹ آباد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،
ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ایبٹ آباد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، کالج روڈ منڈیاں میں برساتی نالے بند ہونے سے پانی متعدد دکانوں میں داخل ہونے سے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے، جب پل پر پانی چڑھنے سے ٹریفک تین گھنٹے تک مسلسل بند رہی، طلباء و طالبات گھنٹوں گاڑیوں میں بیٹھنے کے بعد لیٹ سکول و کالج پہنچے۔

انجمن تاجران کالج روڈ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں کی غفلت پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ تاجر برادری نے دو روز میں نالوں کی صفائی اور تجاوزات واگذار نہ کرانے پر شاہراہ قراقرم پر بڑے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں مون سون بارش سے شہری علاقوں میں کنٹونمنٹ بورڈ اور واسا افسران کی غفلت کے نتیجہ میں نکاسی آب کے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے معمولی بارش بھی عذاب بننے لگی ہے۔

(جاری ہے)

کالج روڈ منڈیاں کے تاجر بھی متعلقہ اہلکاروں کی غفلت سے لاکھوں روپے کے نقصان کا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ گذشتہ روز بھی بارش سے کالج روڈ پر 15 سے زائد مکانات میں نالہ بند ہونے سے سیلابی ریلہ داخل ہوا جس سے خوردونوش کی اشیاء، سٹیشنری، الیکٹرانکس کے آلات کی دکانیں سخت متاثر ہوئی ہیں جبکہ جب پل پر نالہ بپھرنے سے پانی ساتھ موجود ہوٹل میں داخل ہو گیا، پانی سڑک کے اوپر سے تین سے چار فٹ تک جا رہا ہے جس سے کوئی گاڑی میں وہاں سے گذرنے کا رسک نہیں لے رہی تھی، جب پل پر آنے والی شدید طغیانی کے باعث تین گھنٹے تک ٹریفک بند رہی جس سے گاڑیوں کی میلوں تک لمبی لائنیں لگ گئیں، طلباء و طالبات کئی کئی گھنٹے گاڑیوں میں بیٹھے پانی کے اترنے کا انتظار کرتی رہیں جس کے بعد وہ سکول و کالج پہنچیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان