پانی مضر صحت اور غیر معیاری ہونے سے شہری مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈیرہ شہر کے متعدد علاقوں کازیر زمین پانی مضر صحت اور غیر معیاری ہونے سے شہری مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر بھی عرصہ دراز سے تبدیل نہیں کیے جارہے ۔شہری سراپا احتجاج ،شہر اور ضلع ڈیرہ کے قصبات میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا مطالبہ ۔

ڈیرہ شہر کے مختلف گنجان علاقوں میں سالہاسال پرانی بوسیدہ واٹر سپلائی پائپ لائنیں شکستہ ہونے سے زیر زمین سیوریج کا پانی ان لائینوں میں شامل ہورہا ہے اور اس پینے کے پانی کو مختلف لیبارٹریوں نے بھی مضر صحت قرار دے رکھا ہے جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس پھیلنے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ان آبادیوں میں ہرچوتھا شخص ان جان لیوا امراض میں مبتلا ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

غریب اور محنت کش طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا مریض مہنگا علاج کروانے کیا ستطاعت نہیں کرھتے جس کی وجہ سے شرح اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور ہر ماہ ان آبادیوں میں درجنوں افراد کالے یرقان کا شکار ہوکر موت کی وادی میں جارہے ہیں اور سینکڑوں افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوکر زندگی کی آخری سانسیں گن رہے ہیں ۔

اس افسوسناک صورتحال کے متعلق متعدد بار ضلعی انتظامیہ ،تحصیل انتظامیہ اورمنتخب ارکار قومی وصوبائی اسمبلی کی توجہ مبذول کروائی ہے لیکن ارباب اختیار کی بے حسی اور چشم پوشی کی وجہس ے اب تک نجانے کتنے لوگ موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔ڈیرہ شہر کے بیشتر علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر بھی عرصہ دراز سے تبدیل نہیں ہوئے جس کے باعث پینے کا یہ پانی مضر صحت ہورہا ہے جس کے استعمال سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔شہریون نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے صورتحال پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کرنے اور واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز