زائد کرایہ اوراوورلوڈنگ و نامکمل کاغذات پرگاڑیوں کو76ہزار روپے کے جرمانے

جمعرات 23 مئی 2019 00:25

منڈی بہاوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاو الدین کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہرنے کرایوں میںاوورچارجنگ،اوور لوڈنگ،روٹس پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے نہ ہونے،کرایہ نامہ آویزاںنہ کرنے،نا مکمل کاغذات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری گیس سلنڈروں کی تنصیب پر ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کو تھانے میں بند کردیااور76ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

مختلف روٹس پر کارروائی کے دوران گاڑیوں کے چالان کئے گئے .اس موقع پر ریڈر غلام قادر، ٹریفک پولیس اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے خبردار کیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

کسی کو عوام کے حقوق کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ مقررہ کرائے سے زائد وصول کرنے والے ڈرائیور جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ معیاری گیس سلنڈروں کا استعمال خود گاڑیوں کیلئے مفید ہے۔

ڈرائیور حضرات معمولی فائدے کیلئے قانون توڑنے سے گریز کریں۔ا نہوں نے خبردار کیا کہ گاڑیوں کے مالکان یا ڈرائیور حضرات گیس سلنڈروں کو چیک کروا کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریںاور پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف اوگرا سے منظور شدہ گیس سلنڈر لگائے جائیں۔چیکنگ کے دوران سلنڈر غیر معیاری پائے گئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔آر ٹی اے نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری وائرنگ بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بہتری کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں تا ہم کارروائی کا مقصد کسی کا روزگار چھیننا نہیں۔ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے میں ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر سے کوئی رورعایت نہ کی جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان