پٹرولیم سیکٹر میں 100 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری متوقع،پیٹرو کیمیکل، آئل سٹوریج اور آئل انفراسٹرکچر کے شعبے میں بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں

برطانیہ اور یورپ کے لیے وزیر اعظم کے ترجمان برائے تجارت و سرمایہ کاری صاحبزادہ عامر جہانگیر کی اے پی پی سے گفتگو

اتوار 25 اگست 2019 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) برطانیہ اور یورپ کے لیے وزیر اعظم کے ترجمان برائے تجارت و سرمایہ کاری صاحبزادہ عامر جہانگیر نے کہا ہے کہ پٹرولیم سیکٹر میں تقریبا 100 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری متوقع ہے۔اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرو کیمیکل، آئل سٹوریج اور آئل انفراسٹرکچر اہم شعبے ہیں جہاں توانائی کے شعبے کی بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میںدنیا کی سب سے بڑی نجی شعبے کی آئل کمپنی ’’ وائٹل ‘‘ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد جو دو سینئر بورڈ ڈائریکٹرز پر مشتمل تھا، نے سینئر ڈائریکٹر کرس بیک کی سربراہی میں مستقبل کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے پاکستانی حکام سے بات چیت کے لئے یہاں کا دور کیا ہے،دورے کے دوران وفد نے وزیر اعظم عمران خان اور وزارتوں اور ڈویژن کے دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وائٹل گروپ کے سینئر ڈائریکٹر کرس بیک نے بدعنوانی سے نمٹنے اور تباہ شدہ معیشت کو اٹھانے پر وزیر اعظم کی تعریف کی۔انہوں نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ وائٹل نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اورمستقبل میںپاکستان میں تیل سے متعلق منصوبوں جیسے آئل سٹوریج اور دیگر انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہیسکول پٹرولیم کے چیئرمین نے بھی شرکت کی جو پاکستان میں 600 سے زائد گیس سٹیشنوں کو چلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفد کی پٹرولیم ، توانائی ، اور خزانے کے وزراء اور بورڈ آف سرمایہ کاری کے چیئرمین کے ساتھ کامیاب ملاقاتیں ہوئیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری