خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظا میہ کو مراسلہ جا ری کر دیا

بدھ 2 اکتوبر 2019 22:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء)خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے،بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے ہفتے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظا میہ کو مراسلہ جا ری کر دیا۔محکمہ سمیا ت کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہو نے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی۔ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویڑن کے بعض علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu