حکومت کی جانب سے معشیت کے استحکام اورغیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، ترجمان وزارت خزانہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزارت خزانہ کے ترجمان عمرحمیدخان نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے معشیت کے استحکام اورغیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ معشیت کے استحکام اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں ان کے مثبت نتائج ملناشروع ہوگئے ہیں اورملک میں براہ راست بیرورنی سرمایہ کاری کے حوالہ سے جاری اعدادوشمارسے بھی اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ستمبر کے مہینے میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 112 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ 26 مہینوں کی بلند ترین سطح ہے،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک مین براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 137 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 886.6 ملین ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 374.1 ملین ڈالر رہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری کا حجم 564.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان