مچھلی،خشک میوہ جات، انڈوں ،سوپ، یخنی کی مانگ میں اضافہ

بدھ 6 نومبر 2019 15:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) سردی آتے ہی مچھلی‘ خشک میوہ جات‘ انڈوں‘ سوپ‘ یخنی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ سموسے پکوڑے کھانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

مچھلی‘ خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،مونگ پھلی کی مانگ بھی مارکیٹ میں دیکھنے میں آرہی ہے۔ اسی طرح پستہ ‘ اخروٹ‘ چلغوزے اور دیگر خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سوپ اور یخنی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu