عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانے کا وعدہ پورا کریں گے ‘ ملک نعمان لنگڑیال

سرکاری افسران عوام کو عزت دیں ،جائز شکایت کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ‘ وزیر زراعت

بدھ 13 نومبر 2019 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانے کا وعدہ پورا کریں گے ، سرکاری افسران عوام کو عزت دیں اوران کے جائز مسائل کا فوری حل کریں اوراس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

منسٹر بلاک میں کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی قابلیت ،محنت ایمانداری اور سچائی کی وجہ سے ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔ ہمارے دروازے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے کھلے ہیںاور ان کی جائز شکایت کا فوری حل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوںپر حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

نعمان لنگڑیال نے کہاکہ حکومت سب سے پہلے پسے ہوئے طبقات پر خرچ کر رہی ہے اور اس کے ساتھ انفراسٹر اکچر پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔ذاتی انا کی تسکین کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے ۔وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے منسٹر بلاک میں منعقدہ کھلی کچہری میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

اپنے اعزا ز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادر ی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار دا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے تاجروں سمیت ہر طبقے کو لوٹا جبکہ موجودہ حکومت نے اس دیرینہ روایت کو ختم کیا ہے اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے ۔ملک سے کرپشن ،بیروزگاری اورجہالت کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان