ملک کے مختلف حصوں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

مختلف حادثات میں سات افراد جاں بحق، بارش اورژالہ باری کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹے جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 15 نومبر 2019 17:21

ملک کے مختلف حصوں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق موسم سرما کے آغاز پر ہی بالائی علاقوں میں ٹھنڈ بڑھ گئی، بالاکوٹ و گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ رات گئے سے جاری رہی اور ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک پرمزید چار انچ تک برفباری ہوچکی ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ بھی دن بھر برقراررہا اور درجہ حرارت 4 ڈگری تک گرگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اورژالہ باری کاسلسلہ اگلے 24گھنٹے جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سوہاوہ شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے جس سے خنکی میں اضافہ ہوگیا اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

لوئر کوہستان کی علاقوں پٹن ، دوبیر ، کیال ، ججال اور بنکڈ میں بھی دو روز سیبارش کا سلسلہ برقرار ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔دوسری جانب ہٹیاں بالا میں سڑک خراب ہونے کے باعث جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ داؤکھن اور ریشیاں کے درمیان شیڑگلی کے مقام پرپیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر شہدادکوٹ میں بارش کے باعث کالو فقیر محلہ میں گھر کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی دب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مریم خاتون اور ان کی 6 سالہ بیٹی سمیرہ مگسی شامل ہے۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی مطلع ابرآلود رہا، شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ر ہا ،تیز ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا ،جمعہ کی صبح کورنگی ، نارتھ ناظم آباد ، گلشن اقبال ، اورنگی ٹاؤن ، گولیمار، سائٹ ایریا ، شاہراہ فیصل ، بلوچ کالونی ، محمودآباد اور منظور کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..