کراچی کے شہری موسم کی صورتِ حال سے اب شہری بروقت باخبر رہیں گے

ایس بینڈ ڈوپلر ریڈار 450 کلو میٹر تک کے علاقے کی موسمیاتی صورت حال پر نظر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محکمہ موسمیات

جمعہ 13 دسمبر 2019 18:56

کراچی کے شہری موسم کی صورتِ حال سے اب شہری بروقت باخبر رہیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) کراچی کے شہری موسم کی صورتِ حال سے اب شہری بروقت باخبر رہیں گے، محکمہ موسمیات نے بارش کی بروقت پیش گوئی کے لیے ایس بینڈ ڈوپلر ریڈار پر مشتمل جدید ٹیکنالوجی اپنا لی۔سرمئی اور نیلی رنگ کی 78 میٹر اونچی عمارت نئی سی ہے، اسٹرکچر بھی کچھ منفرد ہے، کیونکہ یہ موسم کی صورتِ حال سے آگاہ کرنے والی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایس بینڈ ڈوپلر ریڈار سے مزین ہے۔

محکمہ موسمیات کے دفتر پر نصب ایس بینڈ ریڈار موسم کی تازہ صورت حال سے تیز ترین آگاہی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ایس بینڈ ڈوپلر ریڈار 450 کلو میٹر تک کے علاقے کی موسمیاتی صورت حال پر نظر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے یہ معلوم کرنا آسان ہو جائے گا کہ کون سا بادل کہاں ہے اور کتنی مقدار میں بارش برسائے گا۔

اس سے قبل استعمال کیا جانے والا سی بینڈ ریڈار ناکارہ ہوچکا ہے جس کی حد 200 سے 250 کلو میٹر تھی۔جائیکا کے تعاون سے نصب کیے جانے والے ایس بینڈ ریڈار کی تیاری پر ایک ارب 58 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔جائیکا نے 30 سال بعد دوبارہ 4 ریڈار دیے ہیں، اسلام آباد میں یہ ریڈار کام کر رہا ہے جبکہ کراچی میں یہ جنوری کے آخر تک فعال ہو جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..