مارگلہ ہلز پر شاہ اللہ دتہ کے قریب جنگلات میں آگ پر قابو پا لیا گیا

منگل 18 فروری 2020 13:41

مارگلہ ہلز پر شاہ اللہ دتہ کے قریب جنگلات میں آگ پر قابو پا لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) مارگلہ ہلز پر شاہ اللہ دتہ کے قریب جنگلات میںآگ پر قابو پا لیا گیا، آگ بجھانے میں شعبہ ماحولیات کے 20 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی آئی کے شعبہ انوائرمنٹ کے ڈائریکٹر رانا طاہر نے بتایا کہ گزشتہ روز شاہ اللہ دتہ کے قریب مارگلہ ہلز پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

شعبہ ماحولیات کو اطلاع ملتے ہی انہوں نے بروقت ٹیمیں روانہ کیں جنہوں نے آگ پر اڑھائی گھنٹوں کی بھر پور محنت سے قابو پالیا۔ آگ بجھانے میں شعبہ ماحولیات کے 20 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آگ سے صرف گھاس کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ اللہ دتہ کے جس مقام پر آتشزدگی ہوئی ہے وہ انتہائی دشوارگزار علاقہ ہے جہاں تک ہماری گاڑیوں اورمشنری کی رسائی نا ممکن ہے تاہم اس کے باوجود شعبہ انوائرمنٹ کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیموں کو تیز ہوا اور دشوار گزار راستے کے باعث آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات شہر کے پرفضاء اور سیاحتی مقام مارگلہ ہلز پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیسری مرتبہ ہولناک تشزدگی کا واقعہ ہے رونما ہوا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu