ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگرعالمی تنظیمیں مظلوم کشمیریوں اور مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و جبرکو بے نقاب کر رہی ہیں

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 27 فروری 2020 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگرعالمی تنظیمیں مظلوم کشمیریوں اور مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و جبر، تشدد اور قتل وغارت کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خواتین سے زیادتیوں کا نوٹس لے رہی ہیں۔

انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ مسلمانوںکا قتل عام روکنے کے لئے بھارت کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کے تمام علاقوں میں مسلمانوں پر ظلم وستم ، تشدد ، خواتین سے زیادتی اورمساجد پر حملوں کا جامع جائزہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی یہ بربریت اور وحشیانہ کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرناک ہیں ۔شیریں مزاری نے کہا کہ میں نے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر میں بد ترین حا لات روکنے کے لئے موئثر سفارتی اقدامات کرنے چاہیں ، وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کو مقبوضہ وادی میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان