ٹنڈوالہ یار ،سول ہسپتال میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

جمعرات 27 فروری 2020 23:33

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) سول ہسپتال میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے خلاف سول سوسائٹی کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کا محکمہ صحت کے افسران کے خلاف سخت نعرے بازی تفصلات کے مطابق سول سوسائٹی ٹنڈولہ یار کی جانب سے فدا چوہان۔عرفان آرائیں۔راشد کشیمری۔عطر قائم خانی کی قیادت میں سول ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نیہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جبکہ محکمہ صحت کے افسران کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فدا حسین چوہان۔

عامراسحاق قائم خانی۔عرفان آرائیں اور عطر قائم خانی نے کہا کہ سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار کی کروڑوں کی بجٹ ہونے کے باوجود عوام کو صحت کی کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں۔

(جاری ہے)

مریضوں کے لیئے ادویات تک ہسپتال میں موجود نہیں ہے انھوں نے مزید کہا کہ سول ہسپتال میں نان ٹیکنیکل شفارشی لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جن کو صحت کے بارے میں کوئی تجربہ نہیں ہے ایمبولنس کی سہولت صرف اور صرف وڈیروں کے لیئے ہے غریب مریضوں سے پیسے مانگے جاتے ہیں انھوں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال کی انتظامیہ کی لاپروائی اور نااہلی کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو صحت کی سہولت کی فراہمی کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔#

Browse Latest Weather News in Urdu