ہرنائی، زیارت میں بارشوں، ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کاازالہ کرینگے، صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ

ہفتہ 7 مارچ 2020 16:43

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی ، ضلع زیارت میں بارشوں اور ژالہ باری سے ہونے نقصانات کاازالہ کرینگے، شاہرگ کلی خیر آباد میں بارشوں سے مہندم ہونے والے مکانات کے مالکان کو ضلعی انتظامیہ کے زریعے ، خیمے ، کمبل ، ودیگری ضروری اشیاء متاثرین میں تقسیم کردی گئی ہیں، بارشوں ، ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر ز سے طلب کرلی ہے ، متاثرین کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ہرنائی و زیارت کے دونوں اضلاع میں بارشوں اور ژالہ باری نے زمینداروں کی فصلات کو شدید متاثر کیا ہے جس سے زمینداروں کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے، اسکے علاوہ تحصیل شاہرگ میں مختلف علاقوں میں دو روز مسلسل بارشوں سے کچے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا جس میں زیادہ کلی خیرآباد کا علاقہ متاثر ہوا۔

Browse Latest Weather News in Urdu