تفتیش مکمل نہ ہونے کے باعث سٹیج اداکارہ ثمر رانا کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت 12 اگست تک ملتوی

جمعہ 7 اگست 2020 20:32

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) لاہور کی سیشن عدالت نے اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کی عبوری درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کی رپورٹ مکمل نہ ہونے کے باعث سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی ، ایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب بخاری نے ملزمہ ثمر رانا کی چوری کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ کی تفتیش مکمل نہیں لہذا عدالت مہلت فراہم کرے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی، ملزمہ کے خلاف تھانہ نواں کوٹ نے چوری کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، اداکارہ ثمر رانا کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے، ساتھی اداکارہ نے جھوٹا مقدمہ درج کروایا، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔

Browse Latest Weather News in Urdu