کوہاٹ میں طغیانی سے مرکزی پْل ٹوٹ گیا،گوجرانوالہ میں موسلادھاربارش

جمعہ 18 اپریل 2014 12:17

کوہاٹ/گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء)کوہاٹ میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے مرکزی پْل ٹوٹ گیا۔گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ مانسہرہ میں بارش کے بعد مو سم خوشگوار ہے۔کوہاٹ میں بارشوں کے بعد نواحی علاقے بہاول گڑھ کی ندی میں طغیانی آگئی جس سے مرکزی پْل ٹوٹ گیا ہے اور لوگوں کو آمدورفت میں پریشانی کاسامنا ہے۔ گوجرانوالہ میں سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu