تعلقہ میں شجر کاری اور بیوٹی فیکیشن کا کام جا ری ہے انکروچمنٹ ختم کر رہے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ لطیف آباد

کسی بھی تاجر کے ساتھ زیا دتی نہیں کی جائے گی ، کچرا اٹھانے کی ذمہ داری حیدرآباد میونسپل کارپو ریشن کی ہے

منگل 15 جون 2021 22:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ لطیف آباد میڈم صائمہ فاطمہ احمد نے کہا ہے کہ تعلقہ میں شجر کاری اور بیوٹی فیکیشن کا کام جا ری ہے انکروچمنٹ ختم کر رہے ہیں ، شہریوں اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر تعلقہ کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں ، تاجر برادری تجاویز دیں ، کو یڈ 19کے پھیلاؤ کی روک تھام میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے ، کسی بھی تاجر کے ساتھ زیا دتی نہیں کی جائے گی ، کچرا اٹھانے کی ذمہ داری حیدرآباد میونسپل کارپو ریشن کی ہے ، چائنیز کمپنی سے کچرا اٹھانے کی بات چیت ہو رہی ہے ، اس سے عوام کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کر رہے تھے، قبل ازیں چیمبر کے صدر فہد حسین شیخ نے اسسٹنٹ کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ کے ترقیا تی کاموں میں حیدرآباد چیمبر تعاون کرے گا ، تاجر برادری ٹیکس ادا کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ ان کے مسائل بھی حل ہوں ، کویڈ 19سے کاروباری سرگرمیاں بہت متاثر ہو رہی ہیں، اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد وسیم جی ، سابق سینئر نائب صدر محمد عارف ، سابق نائب صدور الحاج گلشن الٰہی ، ضیا ء الدین ، تاجر برادری کے ارکان شوکت علی سومرو ، حاجی اختیا راحمد آرائیں ، یوسف میمن ، یوسف دادا ، سید یاور علی شاہ ، انجمن تاجران کے نمائندگان صلاح الدین خان غو ری ، محمد حسین غوری ، عبد الوحید شیخ ، محمد دانش خان ، محمد اسلم نربان ، جاوید اقبال ، اسد جمال ، طارق قریشی ، شکیل بیگ مغل ، محمد زاہد قریشی ، محمد رضوان ، فیاض اعوان ، پپو راجپوت و دیگر نے شرکت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..