امریکا کی 50 ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں،

ریاست اوہائیوکے مختلف شہروں میں اب تک 5 انچ تک برف گرچکی ہے‘رپورٹ

بدھ 19 نومبر 2014 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) امریکا کی 50 ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکا بھرمیں سردی زور پکڑ گئی ، درجہ حرارت صفر سے نیچیگرگیا، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، شمال مشرقی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، امریکی شہر بفیلو اور مضافاتی علاقوں میں صبح سویرے شدید برفباری ہوئی ،جس کے باعث لوگ گاڑیوں اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

نیاگرا فالز کے قریب شہر کے جنوبی علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران 4 سے 5فٹ برف پڑ چکی ہے۔ امریکی کی تمام 50 ریاستوں کو اس وقت شدید سرد موسم کا سامنا ہے ، شمالی فلوریڈا میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شدید برف باری کے باعث جنوب مشرقی ریاستوں کے بعض علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ جنوبی ریاستوں کو بھی خون جمادینے والی سرد ہواؤں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

برف باری کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوا ہے۔مسافروں کو ائیرپورٹس پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا ،، برف باری سے کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی جبکہ متعدد کاؤنٹیز میں اسکولوں کو بند رکھا گیا ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے‘دوسری ریاست ”اوہایو“ میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست اوہائیوکے مختلف شہروں میں اب تک 5 انچ تک برف گرچکی ہے۔ شدید برفباری کے باعث کئی علاقوں کی بجلی معطل ہے جبکہ سکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کے متعدد حادثات ہوچکے ہیں، جن میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اس وقت ایک ہزار سے مشینیں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام کررہی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز