عوام عمران خان کو انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے مائنس کرینگے‘ رانا آصف حسین

عملی طور پر میدان میں اتر چکے ہیں، الیکشن جب بھی ہوں گے (ن) لیگ کلین سویپ کریگی

جمعرات 2 فروری 2023 12:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا آصف حسین ڈیال نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے لئے میدان میں اتر چکی ہیں ،عوام عمران خان کو آئندہ انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پاکستان کی سیاست میں موجودہ مقام طویل جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل کیا ، مریم نواز کو پارٹی قائد نوازشریف کی پرچھائی سمجھتے ہیں ،مریم اپنے والد کی طرح قول و فعل پر ثابت قدم رہنے والے بہادر خاتون ہیں۔

رانا آصف حسین ڈیال نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ جدوجہد کرنے کا وقت آگیا ہے، ہم عملی طور پر میدان میں اتر چکے ہیں، الیکشن جب بھی ہوں گے مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں لیکن بہت جلد ان کی ساری امیدوں پر اوس پڑنے والی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری