دبئی سے آنے والی پرواز کا رخ تبدیل ، سردی کی شدت میں پھر اضافہ،

معمولات زندگی متاثر لاہور میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لئے

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) دبئی سے آنے والی پرواز کا رخ تبدیل ، سردی کی شدت میں پھر اضافہ ، معمولات زندگی متاثر لاہور میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لئے ، صبح سویرے دھند کے گہرے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

دھند کی وجہ سے لاہور ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا اور ائیر پورٹ کو پروازوں کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا ، شدید دھند کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے اور لوگوں کو روز مرہ کاموں کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu