ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آبر آلود رہے گا اسلام آبادسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بونداباندی کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

منگل 13 جنوری 2015 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آبر آلود رہے گا اسلام آبادسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بونداباندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ دو روز تک اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخواہ(پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن)،بالائی/وسطی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور،ساہیوال،فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مری ،گلیات، پاراچنار،مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔آج (بدھ)سے جمعہ کے دوران ملک کے اکثر بالائی علاقوں بشمول شمالی بلوچستان اورکراچی سمیت سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور لاہوراور گوجرانوالہ ڈویژن میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں ،خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں کُہر پڑنے کاامکان ہے گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہا۔تاہم اسلام آباد،راولپنڈی،سرگودھا،مالاکنڈ،ہزارہ،کوئٹہ ڈویژن میں چندمقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش چترال میں16ملی میٹر جبکہ دروش 10،کوئٹہ 07،کالام 05،نور پور تھل، دیر02،بھکر01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اسکے علاوہ مالم جبہ میں 01انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

آج ملک میں سب سے کم درجہ حرار ت پاراچنار میں منفی 09ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سکردو منفی 07،گوپس منفی04،استورمنفی 03،مالم جبہ ،راولاکوٹ منفی 02،ہنزہ،قلات منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔آج ملک کے اہم شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم اورگزشتہ روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد 04 لاہور 06 کراچی 14 پشاور 06 کوئٹہ 02 سکردو منفی 07 مری 01 مظفر آباد 03 گلگت 00 فیصل آباد 07 ملتان 07 حیدر آباد 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان