ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری

منگل 3 فروری 2015 13:08

لاہور /اسلام آباد /راولپنڈی /سرگودھا /کراچی /کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء) لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ، لاہور میں ہلکی بارش کے باعث شہر کے 60سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ہلکی بارش سے موسم کچھ مزید سرد ضرور ہوا، تاہم یہ سردی بھی زیادہ پرلطف اور خوشگوار ہو گئی ،بارش سے شہر کی سڑکیں بھیگ گئیں،لوگوں نے بارش پڑنے پر خشک سردی سے پھیلنے والی بیماریوں سے نجات پربھی سکھ کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بوندا باندی کے باعث شہر کے 60سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔لیسکو ذرائع کے مطابق گلبرگ، دھرمپورہ، جی ٹی روڑ، باغبان پورہ، ساہواڑی، لنک روڑ، ماڈل ٹاؤن، مغلپورہ، ہربنس پورہ، جلو، صدر، کینٹ، چاہ میراں، چونگی امرسدھو، گڑھی شاہو، راوی روڑ، داتا نگر، بھاٹی، گلشن راوی، سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن بجلی سے محروم ہو گئے ۔

لیسکو حکام کے مطابق بارش کی وجہ سے بجلی بحالی کے کام تعطل کا شکار ہے، بارش رکتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائیگی۔اسی طرح ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

جبکہ پنجاب میں اسلام آباد ،راولپنڈی، سروگدھا ، فیصل آباد ، ساہیوال اور گوجرانوالا ڈویژن ، جنوبی پنجاب میں ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان ڈویژن ، سبی ، نصیر آباد ، کراچی ، سکھراور لاڑکانہ میں بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں پہاڑوں پر مزید برفباری کی بھی توقع ہے ۔ جمعرات تک بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر شہر سرد ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی پاراچنار میں پڑی،گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قبائلی علاقے پاراچنار میں منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..