امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں میں شدید برف باری

منگل 17 فروری 2015 13:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء)امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں شدید برفانی طوفان کے باعث سخت سردی اور ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ آنے والے چوتھے برفانی طوفان نے مشرقی اور جنوبی ریاستوں کو منجمد کر دیا ہے۔سڑکوں پر برف کے انبار لگے ہیں، گھر اور گاڑیاں برف سے پوری طرح ڈھک چکی ہیں ،بجلی کا نظام متاثر ہے، جبکہ برفانی طوفان کے باعث 1700 سے زائد پروازیں منسوخ ہو ئیں، ریاست آرکنسو میں طوفان کے بعد ژالہ باری اور برف باری نے شہری نظام بری طرح متاثر کیا ہے ،آرکنسو کے شمالی حصوں میں 15سینٹی میٹر سے زائد برف پڑی جس کے بعد طوفان نے ریاست کے شمال مغربی حصوں کا رخ کر لیا ہے۔

ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں تاریخی برف باری کے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بوسٹن میں جنوری کے آخری ہفتے میں ریکارڈ 6 فٹ برف پڑی جبکہ گزشتہ ہفتے تیس سینٹی میٹر ریکارڈ برف باری ہوئی اور اس جمعرات تک مزید 21 انچ تک بڑف پڑ نے کا امکان ہے۔سخت سردی کے باعث اب تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ریاست مسی سپی میں برفباری اور دھند کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے جبکہ گورنر مسی سپی نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ریاست شمالی کیرولائنا، کینٹکی ،جارجیا، الباما اور نیو انگلینڈ بھی شدید سردی اور برف کی لپیٹ میں ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان