شمالی کشمیر،ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان

پیر 6 اپریل 2015 17:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)مقبوضہ کشمیر میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد شدیدژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور میوہ باغات اور کھیتوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رفیع آباد، سوپور اور ہندوارہ سمیت شمالی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سنیچر کی شام کو کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں اور شدید ڑالہ باری ہوئی جس سے ہدی پورہ، نادی ہل، بینر، چکلہ، جانباز پورہ، سعد پورہ، ترگہ پورہ، بڈن، سرپارہ ، ربن اور مضافاتی دیہات متاثر ہوئے۔

عینی گواہوں کے مطابق ڑالہ باری اس قدر شدید تھی کہ کئی جگہوں پر 6 سے 8 انچ موٹی اولوں کی پرت بچھ گئی۔ ڑالہ باری سے کئی اقسام کے میوہ درختوں پر موجود شگوفے گر گئے اور درختوں کی ٹہنیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جبکہ سبزیوں کے باغات اور سرسوں کے کھیت بھی تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر ڑالہ باری نے باغ مالکان کو شدید نقصان سے دوچار کر دیا ہے اور ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ڑالہ باری سے متاثرہ دیہات میں یارو، کرالہ گنڈ، پہرو پیٹھ، تلواری اور ہندوارہ کے کچھ دیہات بھی شامل ہیں جہاں میوہ باغات اور کھیتوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ادھر سوپور اور اسکے مضافاتی علاقوں دوآبگاہ، ماز بگ، اچھہ بل ، چتلورہ اور دیگر علاقوں میں بھی ڑالہ باری کی زد میں آکر میوہ درختوں، سبزی کے باغوں اور سرسوں کے کھیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان