آئندہ 2 روز میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا

جمعرات 16 اپریل 2015 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) آئندہ 2 روز میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش جاری ہے اور مالاکنڈ ڈویڑن میں گہرے بادلوں کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ مری میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔گزشتہ روز کی ڑالہ باری کے باعث سیب اور آلو بخارے اور ناشپاتی کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔ہزارہ ڈویڑن کے بیشتر علاقوں میں رات بھر بارش کے بعد گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز میں مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، گوجرانوالہ، سرگودھااور لاہور ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک اور گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ لسبیلا42، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، چھور، کراچی، تربت41، دادو، پڈعیدن، موہنجوداڑو، جیکب آباد اوررحیم یار خان 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان