پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں میں شدید ژالہ باری سے سینکڑوں مویشی ہلاک،درجنوں مرد و خواتین زخمی

پیر 18 مئی 2015 12:31

پنڈی گھیب۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں موضع نلہڈ میں شدید ژالہ باری سے سینکڑوں مویشی ہلاک ،اولے لگنے سے درجن کے قریب مردوخواتین زخمی ہو گئے ،بجلی کے میٹر ٹوٹنے اور کھمبوں کو نقصان سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ شام موضع نلہڈ میں ایک پاؤ سے زائد وزنی اور" ٹینس بال" کے برابر اولوں نے تباہی مچادی جس سے سینکڑوں مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ درجن کے قریب مردخواتین زخمی بھی ہو ئے وزنی اولوں سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ،کچے مکانوں کی چھتیں شدید متاثر ہو ئیں کئی گھروں کے بجلی کے میٹر ٹوٹنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو کررہ گئی کھلے آسمان تلے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ جانے کے ساتھ کئی قیمتی اشیاء کو شدید نقصان پہنچا اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی سی اواٹک اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب سے علاقہ کو آفت زدہ قرار دے کر نقصان کا تخمیمہ لگا کر ازالہ کر نے کی اپیل کرنے کی ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu