ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد میں ہلکی بارش‘مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 14 جون 2025 12:01

اسلام آباد،مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)اسلام آباد، کے پی، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ اسلام آباد میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، جبکہ مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگی س کے باعث موسم خوشگوار یو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

اسلام ا?باد اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بارش اور ہواؤں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

ویک اینڈ کے باعث مری میں سیاحوں کا رش بڑھنے لگا۔ گرمی کے ستائے سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، سیاحوں نے بھیگے موسم میں مال روڈ پر سیر سپاٹے کیے۔مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے شہر پھالیہ میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ فیروزوالا میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ شیخوپورہ شہر اور گردو نواح میں تیز ہوائیں چلیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لالیاں شہر اور گردونواح میں بھی تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

جولائی اور اگست کے دوران چاند ایک نایاب فلکیاتی مقام قمری وقفہ پر ہوگا ، سپارکو

جولائی اور اگست کے دوران چاند ایک نایاب فلکیاتی مقام قمری وقفہ پر ہوگا ، سپارکو

لاہورمیں تقریباً 8 گھنٹے بارش کا تاریخی اسپیل، نیا ریکارڈ بن گیا

لاہورمیں تقریباً 8 گھنٹے بارش کا تاریخی اسپیل، نیا ریکارڈ بن گیا

موسلا دھار   بارش کے باعث  ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، محکمہ ..

موسلا دھار بارش کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، محکمہ ..

لاہور میں موسلادھار بارش، 175 سے زائد فیڈر ٹرپ، درخت گرنے سے تباہی

لاہور میں موسلادھار بارش، 175 سے زائد فیڈر ٹرپ، درخت گرنے سے تباہی

لاہور میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے لگا

لاہور میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے لگا

لاہور سمیت بیشتر اضلاع میںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ..

لاہور سمیت بیشتر اضلاع میںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ..

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 2 روز میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 2 روز میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

مون سون بارشوں کا زور دار سپیل، پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

مون سون بارشوں کا زور دار سپیل، پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

ملک بھر میں مون سون سپیل، لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش

ملک بھر میں مون سون سپیل، لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش

ملک بھر میں10جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

ملک بھر میں10جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری