آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

ہفتہ 14 جون 2025 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) پاکستان کے محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ،حید رآباد،سکھر، گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، مٹھی، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ اور ٹھٹھہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بنیادی طور پر صوبے میں موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu