اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش‘حبس برقرار

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:47

اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی تاہم حبس کی کیفیت برقرار رہی ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10جولائی تک پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu