گلگت بلتستان کے اضلاع،مالاکنڈ ڈویژن اور مظفر آباد میں برفباری

منگل 5 جنوری 2016 12:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) گلگت بلتستان کے اضلاع،مالاکنڈ ڈویژن اور مظفر آباد میں ہونے والی برفباری سے موسم انتہائی سرد ہوگیا،رابطہ سڑکوں پر برف جم جانے کے باعث گاڑیوں میں سفر کرنا مشکل ہوگیاجبکہ سیالکوٹ اور گجرات میں ہلکی بوندا باندی نیموسم خوشگوار کردیا۔ملک کے بالائی علاقوں کے مناظر برف میں چھپ گئے۔

سڑکوں نے برف کا لبادہ اوڑھ لیا۔اسکردو میں وقفے وقفے سے ہونیوالی برفباری نے موسم کو شدید سرد کردیا، شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، غذر کا بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔چلاس میں جس طرف نگاہ جائے ہر طرف برف ہی برف نظر آتی ہے، پیدل اور گاڑیوں کے سفر میں مشکلات پیش آرہی ہے،استور میں بھی برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، پانی کی فراہمی اور بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہنزہ میں کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو غذائی اشیا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،سوات کے میدانی علاقوں اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر بھی وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے،چترال میں لواری ٹاپ اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث چترال پشاور روڈ ٹریفک کیلیے بند ہے۔تفریجی مقامات ناران ،کاغان اور شوگران میں برفباری جا ری ہے ،لوئر دیر اور اپر دیر میں بارش توکبھی برفباری نے موسم سرد کردیاجبکہ لینڈ سلائینڈنگ کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں،مظفر آباد اور راولا کوٹ میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں بھی بارش اور برفباری سے بجلی کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔

ادھر سیالکوٹ اور گجرات میں شام ہوتے ہی کالے بادل ہلکے سے برسے، بارش کے ساتھ ہی شہریوں نے باہر کا رخ کیا ،گرما گرم سموسیاور پکوڑوں کی دکان پر رش لگ گیا۔ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 جبکہ پاراچنار منفی 5 اور گلگت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..