محکمہ موسمیات کی ملک میں آئندہ سات دنوں تک شدید بارشوں سے بعض مقامات پر سیلابی صورتحال کی پیش گوئی

بدھ 9 مارچ 2016 14:49

کوئٹہ /اسلام آباد /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک میں آئندہ سات دنوں تک شدید بارشوں سے بعض مقامات پر سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کی گئی ہے ‘ شدید بارشوں سے بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کے ساتھ بلوچستان ، خیبر پختون خوا ‘ فاٹا اور ڈیرہ غازی خان ‘ راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر کے غیر محفوظ علاقوں میں سیلابی ریلوں کا اندیشہ ہے ‘بلوچستان میں(آج)شدید متوقع ہیں ‘ مچھیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ۔

بدھ کو پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ شدید بارشوں سے بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کے ساتھ ساتھ بلوچستان ، خیبر پختونخوا، فاٹا، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر کے غیر محفوظ علاقوں میں سیلابی ریلوں کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آئندہ سات دنوں میں بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارشوں کے علاوہ آندھی آنے کے بھی خطرات ہیں ‘سندھ میں 108 سے 92 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آنے کا خدشہ ہے ‘محکمہ نے بلوچستان میں مچھیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جمعرات کو محتاط رہیں ‘اس کے علاوہ متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے سات دنوں تک بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے اندر غیر معمولی موسمی صورتحال کی پیش نظر الرٹ رہیں۔

بتایاجاتا ہے کہ بارشوں کا کم زور سلسلہ بلوچستان سے شروع ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے زیریں اور بالائی سندھ میں داخل ہو گا جس کے بعد جمعرات کو اس کی شدت میں تیزی آئے گی اور یہ اگلے پانچ دنوں میں باقی ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔جمعرات کو بلوچستان میں شدید بارشیں متوقع ہیں ‘ بارشوں سے کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد جبکہ لوئر کے پی (بنوں اور ڈی ا?ئی خان)، جنوبی پنجاب (بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان) فاٹا اور بالائی سندھ(سکھر، لاڑکانہ) متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ جمعرات کو ہی بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گجرنوالہ)، اپر کے پی( پشاور، کوہاٹ، مردان، ہزارہ اور مالاکنڈ)، زیریں سندھ ( کراچی اور حیدر آباد) میں بھی بارشیں اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ادھر کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ‘ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شمال مغرب سے ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگیں

Browse Latest Weather News in Urdu