ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رحیم یار خان کی زیر صدارت حالیہ بارشوں کی پیشنگوئی کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 11 مارچ 2016 15:24

رحیم یارخان ۔ 11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رحیم یار خان شوذب سعیدکی زیر صدارت حالیہ بارشوں کی پیشنگوئی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ٹی ایم ایز کے ساتھ مل کر خطرناک قرار دی گئی رہائشی عمارتوں سے مکینوں کا انخلاء یقینی بناتے ہوئے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کریں جبکہ حکم عدولی کی صورت میں معززین علاقہ اور پولیس کی مدد حاصل کی جائے۔

اجلاس سے شوذب سعیدنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی ایم ایز کو اپنی تمام مشینری چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ٹی ایم ایز کے پاس موجود ڈی واٹرنگ سیٹ سمیت تمام امدادی مشینری کا فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کریں اور اگر کہیں پر کوئی کمی ہے تو اسے فوری دور کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریسکیو1122کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کا امدادی پلان مرتب کریں اور اس میں متعلقہ محکموں کی ذمہ داریاں بھی کی جائیں تاکہ بوقت ضرورت کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے ضلعی اور تحصیل سطح پر فوری طور پر کنٹرول روم قائم کرنے اور مستند عملہ تعینات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے ضلع میں نہروں اور ان کی حفاظتی پشتوں کی مظبوطی بارے بھی آگاہی حاصل کی۔محکمہ انہار کی جانب سے ایس ڈی او خالد محمود نے کہا کہ بارشوں کی وارننگ کے باعث ضلع بھر کی تمام نہریں بند کر دی گئی ہیں ،ٹی ایم اے کی جانب سے کہا گیا کہ تمام مشینری چالو حالت میں موجود ہے جس کا از سر نو جائزہ لے لیا جائیگا۔

محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر مفکر میاں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پلان مرتب کر لیا گیا ہے اور ضلع بھر کے رورل ہیلتھ سینٹر24گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ ضرورت پڑنے پر تمام بنیادی مراکز صحت پر بھی یہ حکم لاگو ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ادویات و افرادی قوت کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار نے کہا کہ ریسکیو1122کے اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ دیگر محکموں کے ساتھ مل کر مفصل پلان ترتیب دے دیا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان