لاہور، ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، نظام زندگی مفلوج

ہفتہ 12 مارچ 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری بھی ہورہی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی معطل اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 128 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 128 ملی میٹر رکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسلام آبادمیں 38 اور پشاورمیں24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آزاد کشمیرکے بالائی مقامات پربارشوں کا سلسلہ دوسرے روزبھی جاری ہے۔راولا کوٹ میں 98 ، مری میں 69 ، جہلم میں 39.2 اور بالا کوٹ میں 37، مظفر آباد میں 57 ، پٹن میں 49 ، کوہاٹ میں 35 کوٹلی، آزاد کشمیر میں 34، کاکول میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہورکے مختلف علاقوں سمیت مانسہرہ، بٹگرام، تور غر، کوہستان ،آزاد کشمیر کے ضلع باغ، ضلع حویلی، ضلع ہٹیاں، پونچھ، وادی نیلم میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لواری ٹاپ اوربالائی خیبرپختونخواسمیت مظفر آباد، فارورڈ کہوٹہ، لیپا، وادی نیلم اوروادی گریز میں بھی برفباری ہورہی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں مزید بارش کاامکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان