آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہیگا ‘محکمہ موسمیات

جمعرات 12 مئی 2016 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہیگاتاہم خیبر پختونخواہ ‘ اسلام آباد، بالائی پنجاب ‘ فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق نے اپنے بیان میں بتایا کہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن) کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے ‘تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ‘ رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ،بنوں، ڈی آئی خان، مردان ڈویژن) ‘ اسلام آباد ‘بالائی پنجاب (راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)کے مختلف علاقوں میں وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

رواں ہفتہ کے دوران متوقع تیز ہواؤں ‘ بارش کے باعث میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کی امید ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، جنوبی پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ خیبر پختونخواہ کے علاقے پاراچنار45، چترال10، پٹن ، کالام04، دیر01۔

بلوچستان:ڑوب09 ،بارکھان06۔ پنجاب کے علاقے ڈی جی خان میں 02 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق تربت، شہید بینظیر آباد، دادو 45، سبی 44، جیکب آباد، سکھر۔حیدر آباد 43، مٹھی، لاڑکانہ، نوکنڈی، روہڑی اور پڈعیدن میں 42 ڈگری ‘لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25، کراچی 27، پشاور 22، اسلام آباد 21، کوئٹہ 19، گلگت 17، چترال 14اور ہنزہ میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات