آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کئی افراد جاں بحق، طوفانی بارشوں نے بھی نظام زندگی درہم برہم کر دیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 00:19

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2024ء) آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق، بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کئی افراد جاں بحق، طوفانی بارشوں نے بھی نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے نے بھرپور انداز میں اثرانداز ہونا شروع کر دیا ہے۔

جمعہ کے روز ملک کے کئی شہروں میں طوفانی بارش و ژالہ باری نے تباہی مچا دی، نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ کامونکی، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے بھی 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بھی پیر تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 26 سے 29 اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔

جن علاقوں میں بارشیں ہوں گی ان میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ منڈی بہا الدین، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن، ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

ڈی جی کے مطابق محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر ومواصلات، لوکل گورنمنٹ، لائیو اسٹاک، محکمہ اطلاعات، واسا، پولیس اور سول ڈیفنس کو الرٹ جاری کر دیا ہے جب کہ انہوں نے پی ڈی ایم اے انتظامیہ کو بھی نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔                                                   

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز