عالمی موسمی تغیرات ٬پاکستانی موسم کا مزاج بھی بدل گیا

رواں سال سردیاں تاخیر سے آئیں گی٬ بارشوں کا معمول متاثر ہونے سے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کی مشکلات بڑھ جائیں گی٬ محکمہ موسمیات

منگل 18 اکتوبر 2016 12:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء) عالمی سطح پر 2016 گرم ترین سال ہونے کا ریکارڈ قائم کریگا جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا ٬آئندہ 3 ماہ درجہ حرارت معمول سے ایک سے 2 ڈگری زیادہ رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2016 گرم ترین سال رہے گا٬ دسمبر کے وسط تک بارشوں کا امکان انتہائی کم ہے٬ سردیاں تاخیر سے آئیں گی٬ گندم کے کاشتکار بھی متاثر ہوں گے۔

موسم سرما اس سال تاخیر سے شروع ہو گا٬ اکتوبر سے دسمبر کے وسط تک بارشوں کے امکانات انتہائی کم ہیں٬ برف باری کا معمول بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ یہ گلوبل وارمنگ کا ٹرینڈ ہے جو ہیٹ کو سسٹم میں ایڈ کر رہا ہے٬ اگلے دو تین ماہ بارش کے اعتبار سے خشک ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت بھی ایک سے دو ڈگری زیادہ رہے گا٬ اس سال سردیاں تاخیر سے آئیں گی٬ بارشوں کا معمول متاثر ہونے سے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کی مشکلات بڑھیں گی۔

جب بارشیں لیٹ آئیں گی تو اس وقت تک گندم کی کاشت کا وقت گزر چکا ہو گا٬ اس سے نمٹنے کے لیے زمین سے پانی کھینچا جائے گا تو زیر زمین پانی مزید نیچے جائے گا٬ اس سلسلے کو بڑھنے دیا گیا تو آنے والے دنوں میں پانی کی بری طرح کمی کا سامنا ہو گا۔سرما کی بارشیں کب برسیں گی ٬ سردی اپنے عروج پر کب ہو گی ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ 3 ماہ سے زیادہ کی پیشگوئی ممکن نہیں٬ نومبر میں ہی کچھ اندازہ ہو پائے گا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات