چکوال میںدھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا

پیر 9 جنوری 2017 16:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) چکوال میںپیر کے روز چمکیلی دھوپ نکل آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، سرد ہوائیں بھی چلتی رہیں جس سے خنکی میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کی بارش نے بارانی علاقوں کی فصلوں پر پیدا ہونے والا دبائو ختم کر دیا ہے اور مذکورہ بارش سے گندم کی فصل بہتر ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق منگل کو بھی چمکیلی دھوپ رہے گی جبکہ بدھ ، جمعرات اورجمعہ کو موسم ابر آلود رہے گا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu