بند کریں
پکوان ترا کیبمشروباتشر بت انار
شر بت انار

اشیاء:
میٹھے انار کے دانے ایک کلو
پانی آدھا کلو
چینی ایک کلو
ترکیب:
سب سے پہلے انار کے دانے ایک باریک کپڑے میں تھوڑے تھوڑے سے ڈال کر ان کا عرق دبا کر نکال لیا جائے اور پھوک کو پھینک دیا جائے۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں پانی اور چینی ملا کر چولہے پر رکھ دیں اور خوب اچھی طرح سے پکنے دیں۔ جب تین چار ابال آجائیں تو انار کا عرق اس میں ڈال دیا جائے اور پکنے دیں ۔ جب شیرہ اچھی طرح سے پک کر گاڑھا ہو جائے تو چاشنی ایک تار کی ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر صاف اور خشک شیشے کی بوتل میں بھر لیں۔ یاد رکھیں کہ یہ شر بت معدے کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہو تا ہے۔ اگر آپ کا جی متلا رہا ہو تا اس شر بت کے چند گھونٹ پینے سے آپ کی طبعیت فوراََ بحال ہو جائے گی۔ یہ شر بت دل و دماغ کو بے حد تازگی و فرحت بھی عطا کر تا ہے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان